حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
پی ایس ایل کو دنیا کی دوسری سب سے دلچسپ فرنچائز لیگ قرار دیدیا Home / بین الاقوامی,پاکستان,کھیل /

پی ایس ایل کو دنیا کی دوسری سب سے دلچسپ فرنچائز لیگ قرار دیدیا

رپورٹ : محمد عاصم

 پی ایس ایل کو دنیا کی دوسری سب سے دلچسپ فرنچائز لیگ قرار دیدیا

( بی بی سی) نے  پاکستان سپر لیگ کو  دنیا کی دوسری سب سے دلچسپ فرنچائز لیگ قرار دے دیا۔بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق پی ایس ایل میں بیٹنگ اور بولنگ کا بہترین توازن، سنسنی خیز مقابلے شائقین کا دل جیتنے لگے، پی ایس ایل نے انٹرٹینمنٹ انڈیکس میں آئی ایل ٹی 20، دی ہنڈریڈ، سی پی ایل اور بگ بیش کو پیچھے چھوڑا۔

بی بی سی رپورٹ کے مطابق فی میچ سب سے زیادہ چوکو کی اوسط پی ایس ایل میں ریکارڈ کی گئی ہے۔ پاکستان سپر لیگ میں فی میچ 30 چوکے اور 14 چھکے کی اوسط ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ آئی پی ایل اور سی پی ایل میں فی میچ 15 چھکوں کی اوسط ہے۔

بی بی سی رپورٹ میں کہا گیا کہ پی ایس ایل کے کھلاڑیوں کے اوسط انٹرنیشنل کیپس 351 جو تمام لیگ میں دوسری سب سے زیادہ ہے۔ آئی ایل ٹی ٹوئنٹی کی اوسط انٹرنیشنل کیپس 423 اور آئی پی ایل میں 335 ہے۔
پی ایس ایل دنیا کی چند لیگوں میں شامل ہے جہاں بڑے بین الاقوامی اسٹارز باقاعدگی سے کھیلتے ہیں۔