حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
عمران خان کے بیٹوں نے پاکستانی ویزے کی درخواست دیدی Home / بین الاقوامی,پاکستان /

عمران خان کے بیٹوں نے پاکستانی ویزے کی درخواست دیدی

عمران خان کے بیٹوں نے پاکستانی ویزے کی درخواست دیدی

 پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئر مین عمران خان کے بیٹوں سلیمان اور قاسم نے پاکستان آنے کیلئے ویزوں کی درخواست دے دی ہے۔ سابق وزیر اعظم عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے بتایا ہے کہ سلیمان اور قاسم نے ویزوں کی درخواست دے دی ہے، حکومت بانی پی ٹی آئی کے بیٹوں کو پاکستان آنے سے نہیں روک سکتی۔ علیمہ خان نے بتایا کہ برٹش پاسپورٹ پر دونوں نے ویزے کیلئے اپلائی کر دیا ہے، قاسم اور سلیمان کے پاس نائیکوپ ہے کارڈ نہیں ہے۔