حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
ویسٹ انڈیز نے پاکستان کیخلاف ون ڈے سیریز کیلئے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا Home / کھیل /

ویسٹ انڈیز نے پاکستان کیخلاف ون ڈے سیریز کیلئے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا

رپورٹ : محمد عاصم

ویسٹ انڈیز نے پاکستان کیخلاف ون ڈے سیریز کیلئے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا

ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ نے بدھ کو  پاکستان کے خلاف 3 میچوں پر مشتمل ہوم ون ڈے سیریز کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا۔ یہ سیریز 8 سے 12 اگست تک کھیلی جائے گی۔
تینوں ون ڈے میچز  8، 10 اور 12 اگست کو ہوں گے۔

پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز کیلئے ویسٹ انڈیز ٹیم کی قیادت شائے ہوپ کریں گے۔اس کے علاوہ اسکواڈ کے دیگر کھلاڑیوں میں جیول اینڈریو، جیدیا بلیڈز، کیسی کارٹی، روسٹن چیز، میتھیو فورڈ، جسٹن گریوز، عامر جانگو، شمار جوزف، برینڈن کنگ، ایون لوئس، گڈاکیش موتی، رتھر فورڈ، جیڈن سیلز، اور روماریو شیفرڈ شامل ہیں۔