حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
خیبرپختونخوا حکومت کا ایم اۤئی 17 ہیلی کاپٹر ایئرایمبولینس میں تبدیل Home / سیاست /

خیبرپختونخوا حکومت کا ایم اۤئی 17 ہیلی کاپٹر ایئرایمبولینس میں تبدیل

مارچ میں ایئر ایمبولینس سروس شروع ہونیکا امکان، پہلی ٹیسٹ فلائٹ کامیاب

خیبرپختونخوا حکومت کا ایم اۤئی 17 ہیلی کاپٹر ایئرایمبولینس میں تبدیل

صوبائی حکومت کی ہدایات کی روشنی میں سرکاری ہیلی کاپٹر کو ایئرایمبولینس میں تبدیل کردیاگیاہے ممکنہ طورپر صوبے میں مارچ کے پہلے ہفتے میں ائیرایمبولینس سروس کا اۤغاز کردیا جائے گا۔

 مشیر صحت خیبر پختونخوا احتشام علی نے گزشتہ روز ایئرایمبولینس کا جائزہ لیا اور اس میں ٹیسٹ فلائٹ بھی لی۔ اس موقع پر مشیر صحت نے کہا کہ خیبر پختونخوا حکومت اپنے ایم اۤئی 17 ہیلی کاپٹرکو ایئرایمبولینس میں تبدیل کررہی ہے' جس کا مقصد صوبے کے عوام کو فوری اور معیاری طبی سہولیات فراہم کرناہے۔

 انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی اۤمین گنڈاپور کی خصوصی ہدایت پر صوبائی حکومت کے ہیلی کاپٹر کو عوامی خدمت کے لئے استعمال کیا جارہاہے۔