حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
برطانیہ جانے والے خواہشمند افراد کے لیے خوشخبری، برطانیہ کا پاکستان کے مڈ کیریئر پروفیشنلز کیلئے سکالرشپس کا اعلان Home / بین الاقوامی,پاکستان /

برطانیہ جانے والے خواہشمند افراد کے لیے خوشخبری، برطانیہ کا پاکستان کے مڈ کیریئر پروفیشنلز کیلئے سکالرشپس کا اعلان

برطانیہ جانے والے خواہشمند افراد کے لیے خوشخبری، برطانیہ کا پاکستان کے مڈ کیریئر پروفیشنلز کیلئے سکالرشپس کا اعلان

کراچی ۔برطانوی حکومت نے پاکستان کے مڈ کیریئر پروفیشنلز کے لیے چیونگ اسکالرشپس کے دروازے کھول دیے ہیں، جس کے تحت پاکستانی امیدوار ایک سالہ ماسٹرز ڈگری کے لیے برطانیہ کی بہترین یونیورسٹیوں میں تعلیم حاصل کر سکتے ہیں۔ برطانوی ہائی کمیشن اسلام آباد کی جانب سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق، چیوننگ اسکالرشپس کے لیے درخواستیں 5اگست سے 7 اکتوبر 2025 تک آن لائن جمع کی جاسکتی ہیں۔ اس اسکالرشپ کے تحت منتخب ہونے والے افراد کو یو نیورسٹی کی فیس، واپسی کے ہوائی جہاز کے ٹکٹ ، ویزہ فیس ، رہائش، اور روزمرہ کے اخراجات کے لیے ماہانہ وظیفہ فراہم کیا جائے گا۔ برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے چیوننگ اسکالرشپ کو پاکستان کے مستقبل کے رہنماؤں کے لیے ایک مضبوط پلیٹ فارم قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ اسکالرشپ نہ صرف عالمی معیار کی تعلیم فراہم کرتی ہے بلکہ طلبا کو عالمی سطح پر روابط قائم کرنے اور رہنمائی کی صلاحیتوں کو فروغ دینے کا بھی موقع دیتی ہے، چیونگ اسکالرشپ میں حصہ لینے کے لیے امیدواروں کو قیادت ، اثر ورسوخ اور نیٹ ورکنگ کی صلاحیتوں کو عملی طور پر ثابت کرنا ہوگا۔ اس پروگرام کا مقصد پاکستان اور برطانیہ کے درمیان دیر پا تعلقات قائم کرنا ہے، جس میں اسکالرز کو برطانوی تعلیمی اور ثقافتی زندگی سے آگاہ کیا جائے گا۔ چیونگ (Chevening) اسکالرشپ 1983 میں شروع کی گئی تھی اور یہ برطانوی حکومت کے فارن، کامن ویلتھ اینڈ ڈویلپمنٹ آفس اور اس کے شراکت دار اداروں کی معاونت سے مالی اعانت حاصل کرتی ہے۔ دنیا بھر میں اس اسکالرشپ کے 60,000 سے زائد فارغ التحصیل طلبا ہیں، جن میں 2,000 سے زائد پاکستانی بھی شامل ہیں۔