حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
صوابی میں مسجد کے اندر معمولی جھگڑی پر چاقو کے وار سے 17 سالہ ابوز ر قتل Home / پاکستان /

صوابی میں مسجد کے اندر معمولی جھگڑی پر چاقو کے وار سے 17 سالہ ابوز ر قتل

مقتول ابوذر اور ارسلان کے درمیان مسجد میں جھگڑا ہوا ملزم والد سمیت فرار مقدمہ درج

ایڈیٹر - 07/08/2025
صوابی میں مسجد کے اندر معمولی جھگڑی  پر  چاقو کے  وار سے 17  سالہ ابوز ر قتل

صوابی کے گاؤں زروبی میں پڑھائی کے دوران مسجد میں جھگڑا کرنے کے بعد گھر جاتے ہوئے نوجوان پر چاقو سے وار کر کے قتل کردیا محمد اقرار سکنہ زروبی نے تھانہ ٹوپی میں ایف آئی آر درج کراتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ روز انہیں اطلاع ملی کہ ان کے سترہ سالہ بیٹے ابوز رکو ارسلان ولد غنی نے چاقو سے وار کر کے زخمی کیا ہے، اور ملزم کے والد غنی مجروح بچے کو ٹوپی ہسپتال لے گئے ہیں، جس پر میں بھی ٹی ایچ کیو ہسپتال ٹوپی جار ہا تھا کہ راستے میں معلوم ہوا کہ بچے کو باچہ خان میڈیکل کمپلیکس شاہ منصور صوابی منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں جا کر میں بچے کے علاج میں مصروف رہا جس کی وجہ سے ملزم کے خلاف ایف آئی آر درج کرانے میں تاخیر ہوئی، ہسپتال میں دوران علاج مجھے اپنے بچے ابوذر نے بتایا کہ میرے ساتھ ارسلان نے مسجد آزاد خیل میں پڑھائی کے دوران جھگڑا کیا، جب میں اپنے گھر جار ہا تھا کہ راستے میں ارسلان نے مجھ پر چاقو سے وار کر کے شدید زخمی کیا، دوران علاج مجروح ابوذ رہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لا کر چل بسا، انہوں نے کہا کہ دوران علاج ملزم کے والد غنی نے جرم چھپانے کیلئے میڈیکل کا غذات ،خون آلود کپڑے وغیرہ غائب کر کے ملزم بیٹے ارسلان سمیت فرار ہو گیا، ٹوپی پولیس مصروف تفتیش ہے،