حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
آدھی بیوروکریسی نے پرتگال میں جائیدادیں خریدیں ،وزیر دفاع خواجہ آصف Home / پاکستان /

آدھی بیوروکریسی نے پرتگال میں جائیدادیں خریدیں ،وزیر دفاع خواجہ آصف

ایڈیٹر - 07/08/2025
آدھی بیوروکریسی نے پرتگال میں جائیدادیں خریدیں ،وزیر دفاع خواجہ آصف

 اسلام آباد۔ وزیر دفاع خواجہ آصف نے ملک کی بیورو کریسی کے بارے میں بڑا انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی آدھی سے زیادہ بیوروکریسی پرتگال میں جائیدادیں خرید چکی ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ایک پوسٹ میں وزیر دفاع نے کہا کہ آدھی سے زیادہ یہ بیوروکریسی شہریت لینے کی تیاری کر رہی ہے، یہ نامی گرامی بیورو کریٹس ہیں، مگر مچھ اربوں روپے کھا کے آرام سے ریٹائرمنٹ کی زندگی گزار رہے ہیں۔ اپنی پوسٹ میں خواجہ محمد آصف نے الزام عائد کیا کہ بزدار کا قریب ترین بیوروکریٹ بیٹیوں کی شادی پر 4 ارب روپے صرف سلامی وصول کر چکا، وہ بیورو کریٹ آرام سے ریٹائرمنٹ کی زندگی گزار رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سیاست دان تو بیورو کریسی کا بچا کھچا کھاتے اور چولیں مارتے ہیں۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ سیاست دانوں کے پاس پلاٹ ہے نہ غیر ملکی شہریت، انہیں الیکشن لڑنا ہوتا ہے، پاک سرز مین کو یہ بیوروکریسی پلید کر رہی ہے۔ یادر ہے کہ جون 2025 میں وفاقی کابینہ کے اہم رکن وزیر دفاع خواجہ آصف نے ملک میں رائج ہائبرڈ نظام کیلئے تعریفی کلمات کہے تھے۔