پشاور ۔ کمزور کار کردگی والے تعلیمی اداروں کی آؤٹ سورسنگ کا جائزہ اجلاس، خیبر پختونخوا میں کمزور کارکردگی والے تعلیمی اداروں کی آؤٹ سورسنگ کے حوالے سے منگل کے روز ایک اعلی سطح اجلاس منعقد ہوا، جس کی صدارت چیف سیکرٹری شہاب علی شاہ نے کی اجلاس میں متعلقہ انتظامی سیکرٹریز اور دیگر حکام نے بھی شرکت کی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیف سیکرٹری نے کہا کہ تعلیم حکومت کی اولین ترجیح ہے، اور کمزور کار کردگی والے سکولوں اور کالجوں کی آؤٹ سورسنگ کا مقصد معیار کو بہتر کرنا اور طلبہ کیلئے تعلیمی ماحول بہتر بناتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت صوبے، خصوصا ضم اضلاع میں خدمات کی فراہمی بہتر بنانا چاہتی ہے، تا کہ مقامی آبادی کے معیار زندگی کو بلند کیا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ جامع کے پی آئیز اور ایجو کیشن مانیٹرنگ اتھارٹی کی نگرانی سے یہ یقینی بنایا جائے گا کہ آؤٹ سورس کئے گئے تعلیمی ادارے معیار پر پورا اتریں۔ چیف سیکرٹری نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ وہ ان تعلیمی اداروں کے حوالے سے سروے کروا کر آؤٹ سورسنگ کا عمل مکمل کریں تا کہ منتقلی مؤثر اور منظم طریقے سے ہو سکے۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ پسماندہ علاقوں میں تعلیمی معیار بہتر بنانے کیلئے حکومت کی کوششوں کے تحت اگلے سال تک کمزور کار کردگی والے 1,500 سکولز اور 55 کا لجز آؤٹ سورس کئے جائیں گے۔ منصوبے کے تحت ضم اضلاع کے 500 سکولر آؤٹ سورسنگ کئے جائیں گے۔ اجلاس میں ان اداروں کے فنانشل ماڈل پر بھی بریفنگ دی گئی جو تیاری کے آخری مرحلے میں ہے