رپورٹ : محمد عاصم
پاکستان کے ای اسپورٹس چیمپئن ارسلان ایش نے ایک اور اعزاز اپنے نام کرتے ہوئے ٹیکن سیون چیمپئن کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔
ارسلان صدیقی نے فائنل میں ہم وطن حریف عاطف بٹ کو شکست دی، وہ چار بار ٹیکن سیون چیمپئن بننے والے پہلے پروفیشنل گیمر ہیں۔ارسلان صدیقی اس سے قبل ایوو لاس ویگاس تین بار اور ایوو جاپان دو مرتبہ جیت چکے ہیں۔
پاکستان کے ای اسپورٹس چیمپئن ارسلان ایش نے ایک اور اعزاز اپنے نام کر لیا
ایوو ٹیکن ایٹ چیمپئن شپ میں دنیا بھر سے پچیس سو سے زائد کھلاڑی حصہ لے رہے تھے۔ ایوولوشن چیمپئن شپ 2025 ٹیکن ورلڈ ٹور اور ای سپورٹس ورلڈ کپ کوالیفائر کا حصہ تھی۔
ای اسپورٹس چیمپئن ارسلان ایش کا کہنا تھا کہ آج مجھے یقین نہیں آرہا کہ میں نے یہ کیسے حاصل کر لیا ہے، میں اللہ تعالی کا شکر ادا کرتا ہوں اس نے مجھے یہ لمحہ بھی دکھایا اور میری زندگی کو خوشیوں سے بھر دیا۔