حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
پاکستان کے بعد کمبوڈیا نے بھی ٹرمپ کو نوبل انعام کے لئے نامزد کر دیا Home / بین الاقوامی /

پاکستان کے بعد کمبوڈیا نے بھی ٹرمپ کو نوبل انعام کے لئے نامزد کر دیا

 پاکستان کے بعد کمبوڈیا نے بھی ٹرمپ کو نوبل انعام کے لئے نامزد کر دیا

نوم پنہ ۔ پاکستان کے بعد کمبوڈیا نے سرحدی کشیدگی کے خاتمے میں کردار ادا کرنے پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو نوبل امن انعام کے لئے نامزد کرنے کا اعلان کر دیا۔ کمبوڈیا کے نائب وزیر اعظم نے کہا کہ حکومت ٹرمپ کو نوبیل انعام کیلئے نامزد کرنے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے، تھائی لینڈ کے ساتھ حالیہ سرحدی کشیدگی کے خاتمے میں ٹرمپ کا کردار قابل ستائش ہے۔ کمبوڈیا کی ملبوسات اور جوتوں کی صنعت پر عائد ٹیکس کو 49 فیصد سے کم کر کے 19 فیصد کرنا بھی ایک خوش آئند قدم ہے۔