حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
جماعت نہم میں کم نمبر آنے پر طالبہ کا اقدام خودکشی دلبرداشتہ ہوکر خود کو گولی مار دی Home / پاکستان /

جماعت نہم میں کم نمبر آنے پر طالبہ کا اقدام خودکشی دلبرداشتہ ہوکر خود کو گولی مار دی

ایڈیٹر - 04/08/2025
جماعت نہم میں کم نمبر آنے پر طالبہ کا  اقدام خودکشی  دلبرداشتہ ہوکر خود کو گولی مار دی

پشاور کے نواحی علاقے پشتہ خرہ سفید ڈھیری میں جماعت نہم میں کم نمبر آنے پر طالبہ نے مبینہ طور پر دلبرداشتہ ہوکر خود کو گولی مار دی جسے تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا پولیس کے مطابق گزشتہ روز رحیم شاہ سکنہ سفید ڈھیری نے رپورٹ درج کرائی اس کی 15 سالہ بیٹی کے جماعت نہم میں کم نمبر آئے جس پر وہ دلبرداشتہ ہوگئی اور خود کو گولی مار کر شدید زخمی کر دیا جسے تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا پولیس نے رپورٹ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔