حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
قیدی نے جیل سے میٹرک امتحان میں تیسری پوزیشن حاصل کر لی Home / پاکستان /

قیدی نے جیل سے میٹرک امتحان میں تیسری پوزیشن حاصل کر لی

ایڈیٹر - 03/08/2025
 قیدی نے جیل  سے میٹرک امتحان میں تیسری پوزیشن حاصل کر لی

تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں میں میٹرک کے امتحانات کے نتائج میں سینٹرل جیل کے قیدی نے پوزیشن حاصل کرکے سب کو حیران کر دیا۔بنوں کی سینٹرل جیل میں قتل کے مقدمے میں قید دل دراز خان نے میٹرک کے امتحان میں تیسری پوزیشن حاصل کی، انہوں نے پرائیویٹ امیدوار کی حیثیت سے امتحان میں حصہ لیا۔

دل دراز خان نے 1200میں سے 1005 نمبر حاصل کئے۔پہلی پوزیشن ایمن حسین نے حاصل کی انہوں نے 1046 نمبر حاصل کئے، دوسری پوزیشن عائشہ نے حاصل کی انہوں نے 1200 میں سے 1041 نمبر حاصل کئے۔