حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
14 اگست کو بڑی فتح معرکہ حق کے طور پر منانے کا فیصلہ Home / پاکستان /

14 اگست کو بڑی فتح معرکہ حق کے طور پر منانے کا فیصلہ

ایڈیٹر - 03/08/2025
14 اگست کو بڑی فتح معرکہ حق کے طور پر منانے کا فیصلہ

اسلام آباد ۔وفاقی حکومت نے 14 اگست کو بڑی جنگ میں بڑی فتح کے دن کے طور پر منانے کا فیصلہ کیا ہے۔ 14 اگست کا دن پاکستان کی عظیم کامیابی معرکہ حق سے منسوب کر دیا گیا یوم آزادی 2025 قومی سطح پر تاریخی فتح کی یادگار کے طور پر منایا جائے گا۔14اگست پر ملک گیر سطح پر قومی یکجہتی، عزم اور فخر کا مظاہرہ کیا جائے گا وفاقی سطح پر معرکہ حق کی فتح کی خوشی میں تقریبات کی تیاریاں کی جارہی ہیں۔ قومی دارالحکومت میں یوم آزادی پر خصوصی پریڈ اور شیخ کی تقاریب کا انعقاد ہوگا تمام صوبوں آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں معرکہ حق کی فتح کا جشن منایا جائے گا 14 اگست کی تقریبات کو تاریخی بنانے کیلئے خصوصی تھیمز، ترانے اور تقاریر تیار کی جائیں گی۔سرکاری عمارتوں پر چراغاں خصوصی ملبوسات اور فلوش فتح و اتحاد کی نمائندگی کریں گئے معرکہ حق کو قومی بیاہیے کا حصہ بنانے کیلئے میڈیا پر خصوصی مہم کا بھی آغاز کیا جائے گا یوم آزادی 2025 عوامی جذبے قومی حمیت اور استقامت کی نئی علامت بنے گا۔