پشاور ۔ اسمبلی نے اے این پی کے مرکزی رہنما اور امن کے داعی مولانا خانزیب کی شہادت پر گہرے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے واقعے کی فوری اور غیر جانبدارانہ انکوائری کروا کر مجرموں کو کیفر کردار تک پہنچانے کا مطالبہ کر دیا جمعہ کے روز اسمبلی اجلاس کے دوران اے این پی کے رکن نثار باز نے قرار داد پیش کرتے ہوئے کہا کہ دس جولائی کو اے این پی کے مرکزی رہنما اور امن کے داعی مولانا خانزیب، پولیس اہلکار شیراز کو باجوڑ میں بے دردی سے شہید کر دیا گیا انکے ساتھ تین ساتھی شدید زخمی ہوئے مولانا صاحب اس وقت امن پاسون کیلئے مہم کر رہے تھے اور خود بدامنی کے شکار ہوئے جس جگہ یہ واقعہ پیش آیا وہاں ایف سی کمپاؤنڈ ، بریگیڈئر کی رہائش گاہ اور ڈی سی کے کیمپس بھی موجود ہیں انہوں نے کہا کہ مولانا خانزیب شہید کے قاتلوں کی گرفتاری تک خاموش نہیں رہیں گے اور اس کیلئے ہر قسم اقدامات اٹھائے پر غور کرے گی ایوان نے قرارداد کی متفقہ طور پر منظوری دیدی۔