خیبرپختونخوا کے ضلع لکی مروت میں مارٹر گولا پھٹنے سے 3 بچے جاں بحق, 4 زخمی
پولیس کے مطابق سٹی ہسپتال میں اب تک 2 بچوں کی لاشیں اور 4 زخمیوں کو منتقل کیا گیا ہے۔
خیبرپختونخوا کے ضلع لکی مروت میں مارٹر گولا پھٹنے سے 3 بچے جاں بحق ہوگئے۔
لکی مروت کے تھانہ صدر کی حدود میں مارٹر گولا پھٹنے سے 3 بچےجاں بحق اور 4 زخمی ہوگئے، پولیس کا کہنا ہے کہ بچوں کو باہر سے مارٹر گولا ملا تھا، جس کو گھر لے آئے، بچوں کے مارٹر گولے سے کھیلنے دوران گولا دھماکے سے پھٹ گیا۔
پولیس کے مطابق سٹی ہسپتال میں اب تک 2 بچوں کی لاشیں اور 4 زخمیوں کو منتقل کیا گیا ہے۔
ریسکیو کے مطابق سٹی ہسپتال میں منتقل کیے گئے زخمیوں کو طبی امداد دی جارہی ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی خیبر پختونخوا کے ضلع باجوڑ میں ایک مارٹر شیل گھر پر گرنے سے خاندان کے 4 افراد زخمی ہو گئے تھے۔