حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
قبائلی عوام مزید آپریشنوں کو برداشت کرنے کے متحمل نہیں ہو سکتے Home / پاکستان /

قبائلی عوام مزید آپریشنوں کو برداشت کرنے کے متحمل نہیں ہو سکتے

ایڈیٹر - 30/07/2025
قبائلی عوام مزید آپریشنوں کو برداشت کرنے کے متحمل نہیں ہو سکتے

مہمند  نمائندہ خصوصی ، تحصیل حلیمزئی کے علاقہ چاندہ بازار میں باجوڑ آپریشن کے خلاف اور متاثرہ علاقوں کے عوام سے اظہار یک جہتی کے لیے احتجاجی مظاہرہ ، قبائلی عوام مزید آپریشنوں کو برداشت کرنے کے متحمل نہیں ہو سکتے ، باجوڑ میں آپریشن کو جلد از جلد نہ روکا گیا ،تو پوری پشتون قوم جنگ رکوانے کے لیے لشکروں کی شکل میں متاثرہ علاقوں کو جائیں گے ، مقررین کا احتجاجی مظاہرین سے خطاب ، تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز قبائلی ضلع مہمند تحصیل حلیمزئی کے علاقہ چاندہ بازار میں باجوڑ میں جاری آپریشن رکوانے اور متاثرہ علاقوں کے عوام سے اظہار یک جہتی کے لیے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ۔اس موقع پر مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی پشاور ریجن کے صدر سجاد مہمند ، اے این پی کے ایڈووکیٹ حضرت خان مومند ، جماعت اسلامی کے رہنما ملک فردوس خان صافی ، کاروان رحمان کے ہدایت مومند، قاری محمد آیاز ،ریاست خان، محمد اسلام صافی اور دیگر نے کہا کہ گزشتہ 19 سالوں سے باجوڑ میں یہ بائیسواں آپریشن شروع کیا گیا ہے مگر اب تک امن و امان کے لحاظ سے یہ سب آپریشنز ناکام ثابت ہوئیں ہیں ماسوائے عام غریب عوام کے مالی و جانی نقصانات کے علاؤہ اس کا کوئی نتیجہ نہیں نکلا ۔کیونکہ اس قسم کے برائے آپریشنوں سے پر امن لوگوں کے نقصانات ہورہےہیں ۔مقررین نے کہا جب بھی ریاست کے مقتدر قوتوں کو پیسوں کی ضرورت پیشِ آتی ہے تو وہ قبائلی علاقوں میں دہشت گردی کے نام پر برائے نام کارروائیاں شروع کرتے ہیں ۔لہذا اب قبائلی علاقوں میں کسی کو بدامنی پھیلانے کی اجازت نہیں دینگے اور اس کی کھل کر شدید مخالفت کرینگے ۔ مقررین کا کہنا تھا کہ اگر باجوڑ میں حالیہ جاری آپریشن کو نہ روکا گیا تو تمام پشتون بیلٹ کے پبلک مقامات میں اعلانات کرکے لشکروں کی شکل میں متاثرہ علاقوں تک جائیں گے اور وہاں پر بدامنی پھیلانے والوں کا ہاتھ روکیں گے ۔کیونکہ پوری پشتون قوم صرف ایک قوم ہیں اور ان میں اختلافات پیدا کرنے کے لیے فرقوں میں تقسیم کیا گیا ہے تاکہ وہ آپس میں متحد نہ ہوسکے ۔اسلئے پوری پشتون قوم کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ اپنے متاثرہ بھائیوں کی تکلیف کم کرنے کیلئے ہر فورم آواز اُٹھائے۔مقررین نے کہا کہ مولانا خان زیب کو اسلئے شہید کر دیا گیا کہ وہ پختونوں کیلئے آواز اٹھاتا جبکہ ملک نصیر کوکی خیل اور قوم پرست رہنما صمد لالا کو اسلئے پابند سلاسل کردیا کہ وہ پختونوں کے حقوق کے علمبردار ہے ۔ اسی طرح سجاد مہمند نے کہا کہ مہمند پولیس نے گزشتہ دنوں تحصیل حلیمزئی کے علاقہ شانی خیل میں چادر اور چار دیواری کے تقدس کو بری طرح پامال کیا گیا ہے اور ان کے گھروں سے لاکھوں روپے نقدی اور زیورات کو چرالی گئ ہے ۔جس کے خلاف بہت جلد ایک بڑا احتجاج کیا جائے گا ۔