حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
باجوڑ میں آپریشن سربکف جاری ، کئی سویلین کی زخمی ہونے کی اطلاع Home / پاکستان /

باجوڑ میں آپریشن سربکف جاری ، کئی سویلین کی زخمی ہونے کی اطلاع

باجوڑ میں آپریشن سربکف جاری ، کئی سویلین کی زخمی ہونے کی اطلاع

باجوڑ میں امن و امان کے قیام اور دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے لیے سیکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کے خلاف ٹارگٹڈ آپریشن کا آغاز کر دیا ہے، جس کے تحت 29، 30 اور 31 جولائی کو ضلع کے مختلف علاقوں میں کرفیو نافذ کیا گیا ہے۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق یہ اقدام انٹیلیجنس اطلاعات کی بنیاد پر کیا گیا ہے تاکہ دہشتگرد عناصر کو مؤثر طریقے سے گھیر کر ان کا خاتمہ کیا جا سکے۔ کرفیو سے متاثرہ علاقوں میں بادسیاہ، ترخو، ایراب، گٹ، اگرہ، خوڑچئے، داواوگئی، کلان، لغڑئے، کٹکوٹ، گیلئے، نختر، زرئے، ڈمبرئے، امانتا اور زگئے شامل ہیں۔ عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ اس قومی مفاد پر مبنی آپریشن میں سیکیورٹی اداروں کے ساتھ مکمل تعاون کریں، گھروں تک محدود رہیں اور کسی بھی مشکوک سرگرمی کی فوری اطلاع دیں

صبح سے جاری آپریشن میں ابتک 8 سے زائد افراد کی زخمی ہونے کی اطلاع ملی ہے ۔ ان میں دو بچے ، ایک  خاتون بھی شامل ہے۔