حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
اسمبلی اجلاس یکم اگست کی بجائے کل شام بلایاجائے،ایم پی اے نثار باز کا سپیکر سے ملاقات Home / سیاست /

اسمبلی اجلاس یکم اگست کی بجائے کل شام بلایاجائے،ایم پی اے نثار باز کا سپیکر سے ملاقات

اسمبلی اجلاس یکم اگست کی بجائے کل شام بلایاجائے،ایم پی اے نثار باز کا سپیکر سے ملاقات

عوامی نیشنل پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی نثار باز خان نے اسپیکر صوبائی اسمبلی بابر سلیم سواتی سے اسپیکر ہاؤس میں ملاقات کی۔ 

ملاقات کے دوران نثار باز خان نے اسپیکر صوبائی اسمبلی سے درخواست کی کہ اسمبلی کا اجلاس یکم اگست کے بجائے کل شام کو ہنگامی بنیادوں پر بلایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ قبائلی اضلاع میں امن و امان کی صورتحال انتہائی خراب ہو چکی ہے اور باجوڑ میں ریاست نے غیر اعلانیہ طور پر آپریشن شروع کر رکھا ہے، جس میں بے گناہ سویلین شہریوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے، جو کہ انتہائی ظلم اور بربریت ہے۔ نثار باز خان نے مطالبہ کیا کہ اسمبلی کے اجلاس میں اس سنگین صورتحال پر فوری غور کیا جائے اور اس نام نہاد آپریشن کو فوری طور پر روکا جائے۔