حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
ایف سی باجوڑ نے 9 سائیڈ جونئیر فٹبال ٹورنمنٹ کا خطاب اپنے نام کر لیا Home / پاکستان,کھیل /

ایف سی باجوڑ نے 9 سائیڈ جونئیر فٹبال ٹورنمنٹ کا خطاب اپنے نام کر لیا

رپورٹ : محمد عاصم

ایف سی باجوڑ نے 9 سائیڈ جونئیر فٹبال ٹورنمنٹ کا خطاب اپنے نام کر لیا

باجوڑ ملاکلے جار گراونڈ میں جارے فٹبال ٹورنمنٹ اختتام پزیر ہو گیا۔
9 سائیڈ جونئیر فٹبال ٹورنمنٹ کے فائنل میچ میں ایف سی باجوڑ نے عاجز قلندر ایف سی کو 2-0 سے شکست دے کر شاندار کامیابی حاصل کی۔ ٹورنمنٹ کے اختتامی مقابلے میں دونوں ٹیموں نے زبردست کھیل پیش کیا، لیکن ایف سی باجوڑ کے اسٹرائیکر مذمل نے دو شاندار گولز اسکور کرکے اپنی ٹیم کو فتح دلائی۔

میچ کے دوران ایف سی باجوڑ کی دفاعی اور ا٫فندیی کارکردگی قابل تعریف رہی، جبکہ عاجز قلندر ایف سی کی ٹیم بھی مقابلے میں برقرار رہی۔ تاہم، گولز کے مواقع کو بہتر انداز میں استعمال کرتے ہوئے ایف سی باجوڑ نے ٹرافی اپنے نام کر لی۔

ٹورنمنٹ کے منتظمین، کوچز اور کھلاڑیوں نے میچ کے بعد تقریب میں شرکت کی، جہاں فاتح ٹیم کو ٹرافی اور تمغے پیش کیے گئے۔ ایف سی باجوڑ کے کپتان اور پورے اسکواڈ کو ان کی محنت اور کامیابی پر مبارکباد دی جارہی ہے۔

اس موقع پر ٹیم کے سپورٹرز نے جوش و خروش کا مظاہرہ کیا اور کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی۔ ٹورنمنٹ کے کامیاب