ملاکنڈ تعلیمی بورڈ ایٹ چکدرہ نے میٹرک کے سالانہ امتحانات 26-2025 کے نتائج کا اعلان کردیا ، اس سلسلے میں ملاکنڈ یونیورسٹی میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین بورڈ نسیم خان ، سیکرٹری بورڈ زاہد جان اور ملاکنڈ یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر رشید احمد نے پوزیشن ہولڈرز طلباء و طالبات کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ طلبہ اسی طرح اپنی محنت اور پڑھائی پوری یکسوئی سے جاری رکھیں ، حراء سکول اینڈ کالج در گئی کی طالبہ ثمن وہاب رولنمبر 433312 نے 1169 نمبرز لیکر پہلی پوزیشن حاصل کی،پمز سکول اینڈ گرلز کالج بیاری کی طالبہ کومل محبوب قاضی رولنمبر 430058 نے 1165 نمبرز لیکر دوسری پوزیشن حاصل کی جبکہ دار ارقم سکول اینڈ کالج تھانہ کی طالبہ رولنمبر 438653
گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول لعل قلعہ کے طالبعلم عبدالرحمان رولنمبر 450101،تعمیر وطن مدرسہ اینڈ سکول واڑی کے طالبعلم محسن کمال رولنمبر 457769،دی سمارٹ سکول سخاکوٹ کیمپس کے طالبعلم منال مجاہد رولنمبر 431001 نے مشترکہ طور پر 1155 نمبرز لیکر تیسری پوزیشن حاصل کرلی،طلبہ کے والدین ، اساتذہ ، بورڈ عملہ اور دیگر مہمانوں نے تقریب میں شرکت کی ۔