حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
مہمند ، بلدیاتی منتخب نمائندوں کا اجلاس امن قائم کرنے اور آپریشن بند کرنے کا مطالبہ Home / پاکستان /

مہمند ، بلدیاتی منتخب نمائندوں کا اجلاس امن قائم کرنے اور آپریشن بند کرنے کا مطالبہ

مہمند ، بلدیاتی منتخب  نمائندوں کا اجلاس امن قائم کرنے اور آپریشن بند کرنے کا مطالبہ

 ضلع مہمند کےبلدیاتی منتخب  نمائندوں کا اجلاس ۔ضلع باجوڑ، خیںر، اور وزیرستان میں امن قائم کرنے اور آپریشن بند کرنے کا مطالبہ ۔ 


مہمند بلدیاتی نمائندگان کے جاری کردہ پریس ریلیز  کے مطابق قبائلی ضلع مہمند میں بدھ کے روز مختلف وی سی اور این سی چیئرمینز مجید خان ، نقاب شاہ، سراج خان، فضل الحق، روح الامین شینواری ، روح الامین منڈاخیل، مولانا نور جان ، ولی خان ، مولانا حکمت شاہ ، مولانا انور الحق اور دیگر کا ایک مشترکہ اجلاس غلنئی میں منعقد ہوا۔

 جس میں قبائیلی اضلاع باجوڑ ، خیبر اور وزیرستان میں آپریشنز  روکنے کا مطالبہ کیاگیا ۔ منتخب بلدیاتی نمائندوں نے حالیہ کاروائیوں میں سویلین متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہمدردی اور تعزیت کا اظہارکیا گیا۔ انہوں نے  ضلع مہمند میں آپریشن کی حمایت نہ کرنے کا فیصلہ کیا اور کہا کہ ہم عوامی منتخب نمائندگان  کسی بھی ممکنہ آپریشن کی کوشش کے خلاف احتجاج کرینگے۔

ضم اضلاع میں امن قائم نہیں ہوسکا ہے بلکہ جنگ کے باعث 70 ہزار قیمتی جانوں کے ضیاع کا باعث بن گیا۔ شرکاء نے کہا کہ  ہم  مطالبہ کرتے ہیں کہ عوام کو اعتماد میں لے کر مذاکرات کے ذریعے اس مسئلہ کا حل نکالا جائے ۔

 اجلاس کے اعلامیہ میں تجاویز دی گئی کہ تمام ضم اضلاع کے سیاسی اتحاد اور تمام ضم اضلاع کے بلدیاتی نمائندگان کا ایک مشترکہ میٹنگ منعقد کیا جائے ۔ اور پھر پشاور میں مشترکہ طور پر امن پاسون منعقد کیا جائے ۔ اس سے پہلے تمام اضلاع کے سیاسی اتحاد مشترکہ کمیٹی بنایا جائے ۔ مشترکہ کمیٹی اپنے متعلقہ پارٹیوں کے سربراہان سے مل کر اس اہم مسئلے کے طرف ان کی توجہ مبذول کرائے۔ اور آپریشن نہ روکنے اور امن امان قائم نہ ہونے کی صورت میں مشترکہ طور پر اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ کیا جائے