حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
باجوڑ میں آپریشن کےخلاف تمام سیاسی جماعتوں کا احتجاجی مظاہرہ Home / سیاست /

باجوڑ میں آپریشن کےخلاف تمام سیاسی جماعتوں کا احتجاجی مظاہرہ

باجوڑ میں آپریشن کےخلاف تمام سیاسی جماعتوں کا احتجاجی مظاہرہ

باجوڑ میں آپریشن اور کشیدہ حالات کے خلاف باجوڑ کے نوجوانوں نے پی ٹی آئی کے ضلعی صدر اور سابقہ ایم این اے گل ظفر خان اور نجیب خان ماموند کے قیادت میں عمرے ماموند چوک میں عظیم الشان احتجاجی مظاہرے کا انعقاد کیا۔ مقررین نے اپنے خطاب میں کہا کہ وہ باجوڑ میں کسی صورت مزید خون ریزی برداشت نہیں کریں گے۔ مظاہرے سے سابقہ ایم این اے گل ظفر خان، اے این پی صدر گل افضل، جماعت اسلامی کے عرفان جانباز، عنایت کلے بازار صدر عمران ماہر، تحصیل ناظم ڈاکٹر خلیل الرحمان، فاتح رحمان ماموند اور دیگر نے خطاب کیا۔ دوسری جانب تحصیل ماموند کے بیشتر علاقوں سے نقل مکانی کا سلسلہ جاری ہے، کرفیوں کے وجہ سے ٹریفک سڑکوں سے غائب ہے۔ اس وجہ سے لوگ پیدل نقل مکانی پر مجبور ہیں۔مظاہرین نے نماز عصر سڑک پر ادا کی۔ آخری اطلاعات آنے تک مظاہرہ جاری رہا۔