باجوڑمیں قتل کے مقدمے میں نامزد ملزمان کو عمر قید کی سزائیں سنائی گئی۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج باجوڑ عبدالحسن مہمند نے تھانہ سلارزئی کے طرف سے درج مقدمہ علت نمبر 30 میں فیصلے سناتے ہوئے دوہری قتل کے مقدمے میں نامزد ملزمان تاجبر خان ولد گل عظم خان سکنہ بیگلے تحصیل سلارزئی اور وکیل خان ولد گل بادشاہ سکنہ باٹوار حال مقیم متہ شاہ سلارزئی کو عمرقید کی سزا اور دس لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی۔ جبکہ ملزمہ مسماۃ مجاہدہ بی بی زوجہ تاجبر خان کو 14 سال قید سزا اور پانچ لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی۔