بٹ خیلہ ۔ تفصیلات کی مطابق ملاکنڈ لیویز سے برطرف کئے جانے والے سوشل میڈیا سٹر ضمیر خان ضمیر کی ویڈیو وائرل ہوگئی، برطرف شدہ لیوی اہلکار نے ملاکنڈ لیویز سے گھر میں بٹھائے جانے والے اہلکاروں سے فی کس 35 ہزار روپے رشوت کا الزام لگا کر کمانڈنٹ ملاکنڈ لیویز سے تحقیقات کا مطالبہ کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر/ کمانڈنٹ ملاکنڈ لیوی حامد الرحمان نے ملاکنڈ لیوی میں ڈیوٹی سے عرصہ دراز سے غیر حاضر اور بیرون ملک مقیم شاعر و معروف تک نا کر ضمیر خان ضمیر کو برطرف کرنے کا حکم جاری کیا جس پر مضمیر خان نے سوشل میڈیا پر جاری کردہ ویڈیو پیغام میں ڈپٹی کمشنر ملاکنڈ کا شکریہ ادا کیا اور انہیں کرپشن سے پاک، انتہائی ایماندار اور پابند صوم و صلواۃ قرار دے کر مطالبہ کیا ہے کہ ملاکنڈ لیویز کی بھاری نفری اس وقت گھر بیٹھ کر یا بیرون ممالک میں جا کر افسران بالا کو فی کس 35 ہزار روپے ماہانہ رشوت دے رہی ہے جبکہ بعض اہلکاروں کے اے ٹی ایم کارڈز بھی متعلقہ افسران کے پاس پڑے ہیں اس حوالے سے بھی تحقیقات کر کے کرپشن میں ملوث عناصر کے خلاف کاروائی کریں، ویڈیو پر ہزاروں کی تعداد میں کمنٹس میں ضمیر خان کے الزامات کی تائید کی جبکہ بیشتر نے انہیں مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر یہ حقیقت ہے تو ملازمت کے دوران اس بچی کو کیوں بیان نہیں کیا گیا؟۔