انوینٹری ایپلی کیشن تیار، قواعد کیلئے سفارشات کی منظوری وفاقی کابینہ سے لی جائیگی
اسلام آباد ۔ تفصیلات کے مطابق سرکاری اور حکومتی عہد یداروں کو بیرون ملک سے ملنے والے تحائف کے معاملے میں شفافیت لانے کیلئے حکومت نے تو شہ خانہ کو ڈیجیٹلائز کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ شفافیت یقینی بنانے کیلئے حکومت نے تو شہ خانہ کے معاملات کو ڈیجیٹلائز کرنے کا فیصلہ کیا ہے، ڈیجیٹل ریکارڈ کیلئے انوینٹری ایپلی کیشن تیار کر لی گئی ہے، ایپلی کیشن محکمہ داخلہ پنجاب کے اشتراک سے تیار کی گئی۔ کابینہ کمیٹی نے توشہ خانہ قواعد کیلئے سفارشات کو حتمی شکل دے دی، سفارشات منظوری کیلئے جلد وفاقی کابینہ کو پیش کی جائیں گی۔ کابینہ ڈویژن کا کہنا ہے کہ تو شہ خانہ کا خود کار نظام جلد فعال ہو جائے گا، ڈیٹا کے ڈیجیٹل تحفظ سے ٹریک اینڈ ٹریس اور آڈٹ ممکن ہوگا، 2024 تک کے تحائف کا ریکارڈ ویب سائٹ پر مہیا کر دیا گیا۔