حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
سینیٹ سے صحافیوں کے تحفظ کے لیے اہم بل منظور Home / پاکستان /

سینیٹ سے صحافیوں کے تحفظ کے لیے اہم بل منظور

ایڈیٹر - 24/07/2025
سینیٹ سے صحافیوں کے تحفظ کے لیے اہم بل منظور

اسلام آباد سینیٹ نے چیئرمین یوسف رضا گیلانی کی زیر صدارت اجلاس میں متفقہ طور پر "جرنلسٹ پروٹیکشن ترمیمی بل 2025" منظور کر لیا۔ بل کے تحت صحافیوں اور ان کے اہلخانہ کو قانونی تحفظ، پیشہ وارانہ آزادی، اور ذرائع کی رازداری کی ضمانت دی گئی ہے۔
بل میں صحافیوں کو ہراساں کرنے، ذرائع ظاہر کرنے پر دباؤ ڈالنے اور کام میں رکاوٹ ڈالنے پر 3 سے 7 سال قید اور جرمانے کی سزائیں تجویز کی گئی ہیں۔ ملک بھر میں خصوصی عدالتیں اور ایک خودمختار کمیشن بھی قائم کیا جائے گا، جو صحافیوں کے تحفظ کو یقینی بنائے گا۔
یہ اقدام صحافی برادری کے لیے ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔