حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
سوات۔خوازہ خیلہ طالبعلم قتل کی پوسٹ مارٹم رپورٹ آگئی Home / پاکستان /

سوات۔خوازہ خیلہ طالبعلم قتل کی پوسٹ مارٹم رپورٹ آگئی

فرحان پر کوئی جنسی تشدد نہیں ہوا اسٹنٹ کمشنر لقمان خان

ایڈیٹر - 24/07/2025
سوات۔خوازہ خیلہ طالبعلم قتل کی پوسٹ مارٹم رپورٹ آگئی

سوات ۔ جامع مدرسه مخزن العلوم غیر رجسٹر ڈ تھا ، طالب علم کو تشدد کر کے قتل کرنا ثابت ہو گیا بچے کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں جنسی تشد د ثابت نہیں ہوا ان خیالات کا اظہار اسٹنٹ کمشنر خوازہ خیلہ لقمان خان نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا انہوں نے کہا کہ دوروز قبل خوازہ خیلہ کے علاقے چالیار میں اساتذہ کے تشدد سے جاں بحق ہونے والے طالب علم فرحان کی ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ آگئی ہے جس میں بچے کو تشدد کر کے قتل کرنے کا ثابت ہو گیا لیکن جنسی تشدد ثابت نہیں ہوا ہے اور بچہ ہسپتال پہنچنے سے پہلے دم توڑ گیا تھا انہوں نے کہا کہ مدرسہ غیر رجسٹر ڈ تھا اور کسی بھی ادارے سے الحاق شدہ نہیں تھا جس پر فوری کاروائی کرتے ہوئے انہیں سیل کر دیا گیا اور مدر سے میں موجود 200 بچوں کو انتظامیہ کی نگرانی میں بحفاظت اپنے اپنے گھروں کو منتقل کر دیا گیا انہوں نے کہا کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہے