حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
میٹرک کے امتحان میں کم نمبر آنے پر دو حقیقی بھائیوں نے دریا میں چھلانگ لگا کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر دیا۔ Home / پاکستان /

میٹرک کے امتحان میں کم نمبر آنے پر دو حقیقی بھائیوں نے دریا میں چھلانگ لگا کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر دیا۔

ایڈیٹر - 24/07/2025
میٹرک کے امتحان میں کم نمبر آنے پر دو حقیقی بھائیوں نے دریا میں چھلانگ لگا کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر دیا۔

جہلم : تفصیلات کے مطابق  اس سال جب  میٹرک کے امتحانات کا نتائج کا اعلان ہوا تو دو بھائیوں نے جب اپنا نتیجہ دیکھا تو دلبرداشتہ ہوگیی جس کے بعد کم نمبر آنے پر دو حقیقی بھائیوں نے دریا میں چھلانگ لگا کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر دیا۔دونوں بھائیوں کی عمریں 16 اور 17 سال تھیں، اور وہ مقامی اسکول کے طالب علم تھے۔ جب امتحانی نتائج کا اعلان ہوا اور دونوں کے نمبر توقعات سے کم نکلے، تو وہ شدید ذہنی دباؤ کا شکار ہو گئے۔ ایس پی جہلم کے مطابق ایک بھائی نے کم نمبر أنے پر دلبرداشتہ ہو کر پہلے دریا میں چھلانگ لگائی جبکہ دوسرے بھائی نے بچانے کی کوشس کی تو دریا کی بے رحم موجوں نے دونوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا اہلِ خانہ کے مطابق بچوں پر اچھے نمبر لانے کا دباؤ بہت زیادہ تھا۔ ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، دونوں کی لاشیں کچھ دیر بعد نکال لی گئیں۔