حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
شادی کی خوشی میں فائرنگ دلہے کے ہاتھوں 2 سالہ معصوم بچہ گولی لگنے سے جاں بحق Home / پاکستان /

شادی کی خوشی میں فائرنگ دلہے کے ہاتھوں 2 سالہ معصوم بچہ گولی لگنے سے جاں بحق

بارات جیسے ہی لڑکی والوں کے گھر پہنچی لوگوں نے فائرنگ شروع کردی, شادی کا گھر بھی ماتم کدے میں تبدیل

ایڈیٹر - 23/07/2025
 شادی کی خوشی میں فائرنگ دلہے کے ہاتھوں 2 سالہ معصوم بچہ گولی لگنے سے جاں بحق

 پشاور تھانہ مچنی گیٹ کے علاقے جنگی روڈ تیرائی بالا میں اپنی شادی کی خوشی میں ہوائی فائرنگ کے دوران دلہے کے ہاتھوں 2 سالہ معصوم بچہ گولی لگنے سے جاں بحق ہو گیا پولیس نے بروقت کا روائی کرتے ہوئے دلہے کو گرفتار کر لیا نھے کی مقتول کی نعش گھر پہنچتے ہی کہرام مچ گیا جبکہ والدین اور دیگر لواحقین دھاڑیں مار مار کر روتے رہے پولیس نے مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی پولیس کے مطابق نیک محمد نامی شخص نے رپورٹ درج کرائی گزشتہ روز ان کے علاقے میں اکرام نامی شخص کی بیٹی کی شادی تھی تاہم جیسے ہی باراتی آئے تو کئی افراد نے فائرنگ شروع کر دی اس دوران دلہا حذیفہ نے فائرنگ کی تو بھائی کی گود میں 2 سالہ بیٹا یوسف سر اور گردن پر گولیاں لگنے سے شدید زخمی ہو گیا جسے فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ موت و حیات کی جنگ لڑتے لڑتے جاں بحق ہو گیا ادھر اطلاع ملتے ہی پولیس حرکت میں آگئی اور فوری کاروائی کر کے قاتل دلہے کو گرفتار کر لیا جس کی نشاندہی پر آلہ قتل بھی برآمد کر لیا گیا ادھرشادی کی تقریب میں فائرنگ سے بچے کی ہلاکت پر جہاں پورا علاقہ سوگوار ہے وہیں شادی کا گھر بھی ماتم میں تبدیل ہو گیا۔