حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
16 سال سے کم عمر افراد کا سوشل میڈیا اکاونٹس بنانے پر پابندی کا فیصلہ Home / پاکستان /

16 سال سے کم عمر افراد کا سوشل میڈیا اکاونٹس بنانے پر پابندی کا فیصلہ

ایڈیٹر - 22/07/2025
16 سال سے کم عمر افراد کا سوشل میڈیا اکاونٹس بنانے پر پابندی کا فیصلہ

اسلام آباد۔ سینٹ میں سوشل میڈیا ( حد عمر برائے صارفین ) بل 2025 پیش کر دیا گیا جس کے تحت 16 سال سے کم عمر افراد پر سوشل میڈیا اکاونٹس بنانے پر پابندی ہوگی۔ سینٹ کا اجلاس چیئر مین سید یوسف رضا گیلانی کے زیر صدات منعقد ہوا جس میں سینیٹر سر مدعلی اور مسرور احسن نے سوشل میڈیا) حد عمر برائے صارفین (بل 2025 پیش کیا۔ بل کے متن کے مطابق 16 سال سے کم عمر افراد پر سوشل میڈیا اکاونٹس بنانے پر پابندی ہوگی، اور سوشل میڈ یا کمپنیوں پر نابالغ صارفین کے اکانٹس روکنے کی قانونی ذمہ داری عائد ہوگی۔ بل میں کہا گیا ہے کہ نابالغ صارف کو سوشل میڈیا تک رسائی دینے پر سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر 50 ہزار روپے سے لے کر 50 لاکھ روپے تک جرمانہ عائد ہو سکتا ہے۔ بل کے مطابق نابالغ کو اکاؤنٹ بنانے میں سہولت دینے والے کو 6 ماہ قید اور جرمانے کی سزا دی جائے گی۔ بل میں کہا گیا ہے کہ پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی ) پی ٹی اے (نابالغوں کے موجودہ سوشل میڈیا اکانٹس بند کرے گی، پی ٹی اے کو قواعد وضوابط بنانے اور وضاحتوں کا اختیار حاصل ہوگا۔ بل کے متن میں کہا گیا ہے کہ بل کا مقصد بچوں کو آن لائن استحصال، سائبر بلینگ اور نقصان دہ مواد سے بچانا ہے۔ بل کے مطابق حکومت نے والدین اور بچوں میں ڈیجیٹل شعور بیدار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ سوشل میڈیا) حد عمر برائے صارفین (بل کو آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کی پالیسیوں سے ہم آہنگ قدم قرار دیا گیا ہے۔