چارسدہ میں فائرنگ کا واقعہ برلن عنزہ کندہ بٹو کے مقام پر پیش آیا، جہاں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے مولانا ابراہیم شہید ہوگیا اور ساتھی زخمی ہوئی۔
مولانا ابراہیم تنگی سے پڑانگ غار جا رہے تھے کہ راستے میں نامعلوم افراد نے ان کی گاڑی پر فائرنگ کی مولانا ابراہیم موقع پر شہید جبکہ ان کا ساتھی شدید زخمی ہوا۔
لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ٹی ایچ کیو تنگی منتقل کر دیا گیا جبکہ زخمی کو تشویشناک حالت میں پشاور ریفر کر دیا گیا، پولیس موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کر رہی ہے اور تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں