حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
پاسپوٹ میں والد کیسا تھ والدہ کا نام بھی شامل کرنیکا فیصلہ Home / پاکستان /

پاسپوٹ میں والد کیسا تھ والدہ کا نام بھی شامل کرنیکا فیصلہ

ایڈیٹر - 21/07/2025
پاسپوٹ میں والد کیسا تھ والدہ کا نام بھی شامل کرنیکا فیصلہ

تفصیلات کے مطابق  ملکی پاسپورٹ کے نظام میں ایک بڑی تبدیلی کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ آئندہ جاری ہونے والے نئے پاسپورٹس میں صرف والد ہی نہیں بلکہ والدہ کا نام بھی شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس فیصلے کا مقصد نہ صرف بین الاقوامی معیار کے مطابق نظام کو ہم آہنگ کرنا ہے بلکہ پاکستانی معاشرتی ضرورت کو بھی مدنظر رکھنا ہے۔ رپورٹ کے مطابق پاسپورٹ ڈائریکٹوریٹ سے وابستہ ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ اقدام دنیا کے جدید سفری تقاضوں کے مطابق ہے، اور اس سے شہریوں کو نہ صرف شناخت میں آسانی ہوگی بلکہ سفری دستاویزات میں در پیش کئی پیچیدگیاں بھی ختم ہو جائیں گی۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ والدہ کا نام شامل کرنے سے ان شہریوں کو فائدہ ہوگا جن کے والد کا انتقال ہو چکا ہو یا کسی وجہ سے والد سے تعلق نہ ہو، اور انہیں دستاویزات کے حصول میں مشکلات کا سامنا ہوتا تھا۔نئی پالیسی کے اطلاق کے بعد پاسپورٹ بنوانے کے خواہش مند افراد کو والدہ کا نام لازمی فراہم کرنا ہوگا، اور یہ نام پاسپورٹ کے ذاتی کوائف میں نمایاں طور پر درج کیا جائے گا۔ پاسپورٹ حکام کا کہنا ہے کہ اس فیصلے سے نہ صرف بین الاقوامی سسٹمز میں پاکستان کا ڈیٹا بہتر طریقے
سے مطابقت اختیار کرے گا، بلکہ شہریوں کے بنیادی حقوق ، خصوصا خواتین کے شناختی حق کو بھی تقویت ملے گی۔