پشاور۔ محکمہ صحت خیبر پختونخوا نے نگراں دور حکومت میں بھرتی ہونے والے 52 ملازمین کو فارغ کر دیا ہے تاہم الیکشن کمیشن سے باقاعدہ اجازت لیکر بھرتی ہونے والے ملازمین کی ملازمت برقرار رہے گی، مذکورہ بر طرفی ریموول فرام سروسز ایکٹ2025ء کے تحت ہیں فارغ ہونے والے ملازمین میں ڈی ایچ او آفس ڈیرہ اسماعیل خان سے کلینکل ٹیکنیون، پی ایچ سی ٹیکنیھن، جونیئر کلرک، ڈرائیور وار ڈاٹینڈنٹ سوئپر شامل ہیں۔