ضلع کے علاقے باڑہ میں تھانہ میلوارڈ کی حدود میں افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں گھریلو تنازعے پر ناخلف بیٹے نے اپنے ہی والد پر کلہاڑی سے حملہ کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق جاوید ولد روبیاخیل، قوم کمرخیل، سکنہ گڈ ملنگ نے گھریلو جھگڑے کے دوران طیش میں آ کر اپنے والد پر کلہاڑی کے وار کیے، جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگئے۔
زخمی روبیاخیل کو فوری طور پر ڈوگرہ اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئے۔پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزم جاوید کو گرفتار کر کے اس کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر لیا ہے۔