وزیر اعلیٰ نے نوٹس لے لیا
بلوچستان میں پسند کی شادی کرنے پر خاتون اور مرد کے بہیمانہ قتل کی ویڈیو وائرل، وزیر اعلیٰ نے نوٹس لے لیا
بلوچستان ۔ غیرت کے نام پر قتل، بلوچستان میں خاتون اور مرد کے بہیمانہ قتل کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ویڈیو کا وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے نوٹس لے لیا۔
ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند نے کہا ہے کہ فائرنگ کی ویڈیو نامعلوم مقام پر بنائی گئی ہے، مجرموں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔