حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
چینی کی قیمت ہر ماہ 2 روپے فی کلو بڑھانے کا فیصلہ Home / لائف سٹائل /

چینی کی قیمت ہر ماہ 2 روپے فی کلو بڑھانے کا فیصلہ

3 ماہ میں قیمت 165 سے 171 روپے کی جائیگی، حکومت اور ملز مالکان میں معاہدہ

چینی کی قیمت ہر ماہ 2 روپے فی کلو بڑھانے کا فیصلہ

وفاقی حکومت اور شوگر ملز ایسوسی ایشن کے درمیان معاہدہ طے پاگیا، جس کے تحت چینی کی ایکس مل قیمت اگلے 3 ماہ تک ہر ماہ 2 روپے فی کلو بڑھانے کا فیصلہ کرلیاگیا، قیمت آئندہ 3 ماہ میں 165 سے بڑھاکر 171 روپے کلو کرنے پر اتفاق ہوگیا۔ 

حکومت اور شوگر ملز ایسوسی ایشن کے درمیان معاہدے کی تفصیلات سامنے آگئیں ،چینی کی ایکس مل قیمت 165 روپے فی کلو ایک ماہ کےلئے مقرر کی گئی۔ چینی کی ایکس مل قیمت اگلے 3 ماہ میں 6 روپے فی کلو بڑھانے پر اتفاق ہوا ہے، چینی کی ایکس مل قیمت 15 جولائی 2025 سے 165 روپے فی کلو مقرر کی گئی ، چینی کی ایکس مل قیمت 15 اگست 2025 سے 167 روپے فی کلو کرنے پر اتفاق کیا گیا، چینی کی ایکس مل قیمت 15 ستمبر 2025 سے 169 روپے فی کلو ہوگی جبکہ چینی کی ایکس مل قیمت 15 اکتوبر 2025 سے 171 روپے فی کلو کرنے پر اتفاق ہوا۔