حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
پاک فوج نے سیلاب میں پھنسے خاندان کی زندگیاں بچالیں۔ Home / پاکستان /

پاک فوج نے سیلاب میں پھنسے خاندان کی زندگیاں بچالیں۔

ایڈیٹر - 17/07/2025
 پاک فوج  نے سیلاب میں پھنسے خاندان کی زندگیاں بچالیں۔

جیو نیوز کے مطابق راولپنڈی کے قریب چکری روڈ پر  گاؤں لڈیاں میں متاثرہ خاندان  مکان کی چھت پر پناہ لیے بیٹھا تھا، پاک فوج نے سیلاب میں پھنسے خاندان  کوبذریعہ  ہیلی کاپٹر  بچایا جب کہ خراب موسم کے باوجود پاک فوج کا ہیلی مشن کامیابی سے مکمل ہوا۔

واضح رہے کہ راولپنڈی میں 200 ملی میٹر سے زیادہ بارش نے شہر کی سڑکیں تالاب بنادی ہیں جب کہ شہر میں رین ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔

نالہ لئی میں پانی کی سطح بلند ہونے کے باعث خطرے کے الارم بجا دیے گئے ہیں اور قریبی آبادی کو محفوظ مقام پر منتقل ہونے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔