ضلع باجوڑ کے ہیڈ کوارٹر خار میں پی ٹی آئی کے رکن صوبائی اسمبلی حلقہ پی کے 19 و چیئرمین ڈیڈک ڈاکٹر حمید الرحمان کے گھر کے گیٹ پر علی الصبح 4 بجکر 50 منٹ پر ایک زور دار آئی ڈی بم دھماکہ ہوا۔ دھماکے کے نتیجے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا تاہم گھر کا گیٹ تباہ ہوگیا۔ ایم پی اے ڈاکٹر حمید الرحمان گھر پر موجود نہیں تھے۔ میڈیا کو جاری ایک بیان میں ایم پی اے ڈاکٹر حمید نے کہا کہ اللہ کا شکر ہے سب محفوظ ہے۔مارنے والوں سے بچانے والا بڑا ہے، اللہ ہمیں مزید ایسے واقعات سے محفوظ رکھے۔ انہوں نے کہا انشاء اللہ اپنے علاقے کے امن اور ترقی کیلئے اپنا سفر جاری رکھوں گا۔