بونیر (بیورو چیف عابد) خیبرپختونخوا کے وزیر کھیل و آمور نوجوانان سید فخرجہان کی کوششوں سے ضلع بونیر میں بڑا ترقیاتی منصوبہ اخری مراحل میں ہے۔جس میں سواڑی دیوانہ بابا روڈ کی کشادگی بہتری اور بلیک ٹاپنگ کا کام اور ٹانگو کے مقام پر آر سی سی پل کی تعمیر بھی شامل۔ترقیاتی منصوبے کی مجموعی لاگت 1464.977 ملین روپے ہے۔
اس منصوبے کے پیکج نمبر 4 کے تحت چنار پل سے کڑپہ کنڈو تک 3.5 کلومیٹر سڑک تعمیر تیزی سے جا ری ہے۔اس میں چینہ بازار میں 1 کلومیٹر نکاسی آب کی ڈرین کی تعمیر شامل ہے۔
پی کے ایچ سے اتھارٹی کے مطابق پیکج 4 پر لاگت کا تخمینہ 416.074 ملین روپے ہے۔صوبائی وزیر سید فخر جہان نے اس منصوبے کو عوامی فلاح و ترقی کا منصوبہ قرار دیا ہے اور مذید کہا ہے کہ عوام اولین ترجیح ہے۔بقول انکے اس منصوبے سے مقامی معیشت اور آمد و رفت میں بہتری آئے گی ۔
انہوں نے متعلقہ محکموں کو ضلع میں ترقیاتی منصوبوں کی بروقت اور معیاری تکمیل کے لیے ہدایات جاری کئے ہیں تاکہ عوام کو اسانیاں فراہم کی جا سکے۔