شہید رہنما نے صوبہ خیبر پختونخوا میں قیام امن کے لئے بھر پور جدو جہد کی ہے
بنوں کی 20 تنظیموں پر مشتمل ادبی اتحاد نے مولانا خانزیب کو نوبل امن انعام کیلئے نامزد کرنے کا مطالبہ کر دیا مولانا خان زیب نے اپنی زندگی میں امن کے حصول کیلئے ان تھک جدوجہد کی یہاں تک کہ شہادت کو گلے لگایا ہم بنوں کے ادبی اتحاد صوبہ بھر کے شاعروں ادیبوں کی طرف سے مطالبہ کرتے ہیں کہ مولانا خان زیب کو امن نوبل انعام کیلئے نامزد کیا جائے۔
یہ مطالبہ بنوں ادبی اتحاد کے اجلاس میں اتحاد کے چیئر مین فراز پیرزادہ جنرل سیکرٹری دمساز شاہین اور دیگر عہدیداران، شعراء اور ادیبوں نے متفقہ طور پر کیا انہوں نے کہا کہ نوبل امن انعام کیلئے شرائط پر مولانا خان زیب پورا اترتے ہیں انہوں نے امن کے کیلئے بھر پور جدوجہد کی ہے۔