حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
مالاکنڈ: آئی جی ایف سی کے پی نارتھ میجر جنرل راؤ عمران سرتاج کی ہدایت پر چکدرہ ماڈل اسکول کے طلبہ کا مالاکنڈ قلعہ کا مطالعاتی دورہ۔ Home / پاکستان /

مالاکنڈ: آئی جی ایف سی کے پی نارتھ میجر جنرل راؤ عمران سرتاج کی ہدایت پر چکدرہ ماڈل اسکول کے طلبہ کا مالاکنڈ قلعہ کا مطالعاتی دورہ۔

ایڈیٹر - 20/11/2026
مالاکنڈ: آئی جی ایف سی کے پی نارتھ میجر جنرل راؤ عمران سرتاج کی ہدایت پر چکدرہ ماڈل اسکول کے طلبہ کا مالاکنڈ قلعہ کا مطالعاتی دورہ۔

مالاکنڈ (حسبان میڈیا ڈیسک): انسپکٹر جنرل فرنٹیئر کور خیبر پختونخوا (نارتھ) میجر جنرل راؤ عمران سرتاج کی خصوصی ہدایات پر چکدرہ ماڈل اسکول کے اساتذہ اور طلبہ کے ایک وفد نے تاریخی مالاکنڈ قلعہ کا تفصیلی مطالعاتی دورہ کیا۔ اس دورے کا بنیادی مقصد نوجوان نسل کو علاقے کی قدیم تاریخ، ثقافتی ورثے اور ملکی دفاع میں سیکیورٹی فورسز کے کلیدی کردار سے روشناس کرانا تھا۔

تفصیلات کے مطابق طلبہ اور اساتذہ نے مالاکنڈ قلعہ میں پورا دن گزارا جہاں انہوں نے قلعے کے مختلف تاریخی حصوں کا مشاہدہ کیا اور اس کی عسکری و ثقافتی اہمیت کے بارے میں جامع آگاہی حاصل کی۔

اس موقع پر پاک فوج اور فرنٹیئر کور کے افسران نے وفد کا پرتپاک استقبال کیا اور طلبہ کو خطے میں امن و امان کے قیام کے لیے سیکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ کاوشوں اور لازوال قربانیوں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ افسران نے ملکی ترقی اور استحکام میں نوجوانوں کے کردار کی اہمیت پر بھی روشنی ڈالی۔

چکدرہ ماڈل اسکول کے اساتذہ اور طلبہ نے اس معلوماتی اور تربیتی دورے کو اپنی علمی و فکری نشوونما کے لیے انتہائی مفید قرار دیا۔ انہوں نے شاندار میزبانی اور تعلیمی سرگرمیوں کی سرپرستی کرنے پر آئی جی ایف سی کے پی نارتھ میجر جنرل راؤ عمران سرتاج اور پاک فوج کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔