حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
باجوڑ ۔ ڈسٹرکٹ سالانہ اسپورٹس گالا کی اختتامی تقریب، فاتح ٹیموں میں انعامات تقسیم Home / باجوڑ /

باجوڑ ۔ ڈسٹرکٹ سالانہ اسپورٹس گالا کی اختتامی تقریب، فاتح ٹیموں میں انعامات تقسیم

ایڈیٹر - 19/11/2026
باجوڑ ۔ ڈسٹرکٹ سالانہ اسپورٹس گالا کی اختتامی تقریب، فاتح ٹیموں میں انعامات تقسیم

باجوڑ ۔ ڈسٹرکٹ سالانہ اسپورٹس گالا کی اختتامی تقریب، فاتح ٹیموں میں انعامات تقسیم
خیبرپختونخوا حکومت کے احکامات اور ڈپٹی کمشنر باجوڑ عدنان فرید آفریدی کی ہدایات پر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (میل) باجوڑ عبدالصمد جان نے گورنمنٹ ماڈل ہائیر سیکنڈری اسکول خار میں منعقدہ ڈسٹرکٹ سالانہ اسپورٹس گالا کی اختتامی تقریب میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔اختتامی تقریب سے قبل مہمانِ خصوصی نے جی ایم ایچ ایس ایس خار اور باجوڑ ماڈل اسکول خار کے مابین باسکٹ بال کا فائنل میچ دیکھا، جس میں جی ایم ایچ ایس ایس خار نے کامیابی حاصل کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر باجوڑ نے طلبہ کی تعلیمی و عملی زندگی میں کھیلوں کی اہمیت اور جسمانی صحت، نظم و ضبط اور ٹیم ورک کے فروغ پر زور دیا۔ انہوں نے پرنسپل جی ایم ایچ ایس ایس خار خیال محمد اور ان کی ٹیم کو مبارکباد دی، جن کے اسکول نے کرکٹ، فٹ بال، باسکٹ بال، ہاکی سمیت تقریباً 90 فیصد بڑے کھیلوں کے مقابلوں میں چیمپئن شپ ٹائٹلز حاصل کئیں ۔ اس موقع پر کرکٹ، فٹ بال، ہاکی اور والی بال کی فاتح اور رنر اَپ ٹیموں میں اسپورٹس کٹس جبکہ ٹیموں اور آرگنائزنگ کمیٹی کے ارکان میں ٹرافیاں اور شیلڈز تقسیم کی گئیں ۔ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر نے پرنسپل گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری اسکول گڑدئی و اسپورٹس جنرل سیکرٹری اور دیگر کمیٹی ممبران کی کاوشوں اور انتظامات کو سراہا