حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
پشاور کے 34 علاقوں میں درجنوں تجارتی مراکز غیر قانونی قرار؛ کمرشل عمارتیں گرانے کی تیاریاں Home / پاکستان /

پشاور کے 34 علاقوں میں درجنوں تجارتی مراکز غیر قانونی قرار؛ کمرشل عمارتیں گرانے کی تیاریاں

ایڈیٹر - 19/11/2026
 پشاور کے 34 علاقوں میں درجنوں تجارتی مراکز غیر قانونی قرار؛ کمرشل عمارتیں گرانے کی تیاریاں

پشاور (حسبان میڈیا نیوز ڈیسک)

صوبائی دارالحکومت پشاور کے 34 رہائشی علاقوں اور بازاروں میں قائم درجنوں تجارتی مراکز کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے انہیں مسمار کرنے کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں، جبکہ ان عمارتوں کے غلط نقشے منظور کرنے والے حاضر سروس اور ریٹائرڈ افسران کے خلاف بھی سخت تادیبی و قانونی کارروائی کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق حکومت نے پشاور کے جنگی محلہ، کسٹم چوک، فقیر آباد، شاہ ولی قتال، ڈبگری گارڈن سمیت 34 رہائشی علاقوں اور بازاروں میں قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے تعمیر کیے گئے درجنوں تجارتی مراکز کو غیر قانونی قرار دے کر متعلقہ حکام کو انہیں فوری گرانے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کارروائی کے دوران تجارتی مراکز کے مالکان نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ رہائشی علاقوں میں ان کی عمارتوں کی تعمیر کی باقاعدہ سرکاری منظوری دی گئی تھی، لہٰذا نقشے پاس کرنے والے ذمہ دار ملازمین اور افسران کے خلاف بھی کارروائی عمل میں لائی جائے۔ مالکان کے اس مؤقف اور ریکارڈ کی جانچ پڑتال کے بعد حکومت نے غیر قانونی نقشوں کی منظوری دینے والے بعض سابقہ اور ریٹائرڈ اہلکاروں کو بھی باقاعدہ شاملِ تفتیش کر لیا ہے تاکہ اختیارات کا ناجائز استعمال کرنے والے تمام کرداروں کا کڑا محاسبہ کیا جا سکے۔