حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
پشاور: محکمہ ٹرانسپورٹ نے پشاور سمیت خیبر پختونخوا کے 14 بڑے شہروں میں الیکٹرک بسوں کے منصوبے پر کام کا آغاز کر دیا۔ Home / پاکستان /

پشاور: محکمہ ٹرانسپورٹ نے پشاور سمیت خیبر پختونخوا کے 14 بڑے شہروں میں الیکٹرک بسوں کے منصوبے پر کام کا آغاز کر دیا۔

ایڈیٹر - 19/11/2026
پشاور: محکمہ ٹرانسپورٹ نے پشاور سمیت خیبر پختونخوا کے 14 بڑے شہروں میں الیکٹرک بسوں کے منصوبے پر کام کا آغاز کر دیا۔

پشاور (حسبان میڈیا نیوز ڈیسک)

محکمہ ٹرانسپورٹ خیبر پختونخوا نے صوبائی دارالحکومت پشاور سمیت صوبے کے 14 بڑے شہروں میں جدید اور ماحول دوست الیکٹرک بسیں متعارف کرانے کے میگا منصوبے پر باقاعدہ عملی کام کا آغاز کر دیا ہے، جبکہ پشاور بس ریپڈ ٹرانزٹ (بی آر ٹی) کا دائرہ کار نوشہرہ تک وسیع کرنے کے حوالے سے اخراجات کی تفصیلی رپورٹ بھی مکمل کر لی گئی ہے۔

محکمہ ٹرانسپورٹ کے ذرائع کے مطابق اس اہم منصوبے کو مرحلہ وار مکمل کیا جائے گا۔ ابتدائی مرحلے میں صوبے کے چھ بڑے شہروں پشاور، ایبٹ آباد، مردان، نوشہرہ، سوات اور کوہاٹ میں الیکٹرک بس سروس شروع کرنے کے لیے فزیبلٹی رپورٹس اور تکنیکی تفصیلات طلب کر لی گئی ہیں، جبکہ دوسرے مرحلے میں صوبے کے باقی ماندہ بڑے شہروں میں بھی جدید الیکٹرک بس سروس کا جال بچھایا جائے گا۔

دوسری جانب عوامی سفری سہولیات میں مزید وسعت لاتے ہوئے پشاور سے نوشہرہ تک بی آر ٹی روٹ کو توسیع دینے کے منصوبے پر بھی پیش رفت تیز کر دی گئی ہے اور اس توسیعی منصوبے پر آنے والے تخمینہ اخراجات سے متعلق جامع رپورٹ تیار کر کے متعلقہ حکام کو پیش کر دی گئی ہے۔ ان اقدامات کا بنیادی مقصد شہریوں کو آرام دہ، سستی اور جدید سفری سہولیات کی فراہمی کے ساتھ ساتھ فضائی آلودگی میں کمی لانا ہے۔