حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
بھانجے کو تھپڑ کیوں مارا؟ ماموں نے سکول پرنسپل کو قتل کر دیا Home / پاکستان /

بھانجے کو تھپڑ کیوں مارا؟ ماموں نے سکول پرنسپل کو قتل کر دیا

ایڈیٹر - 06/07/2025
بھانجے کو تھپڑ کیوں مارا؟ ماموں نے سکول پرنسپل کو قتل کر دیا

تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے ضلع کچلاک میں ایک طالب علم کو تھپڑ مارنے پر غصے میں آئے ماموں نے سکول کے پرنسپل کو منجر کے وار کر کے قتل کر دیا۔ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر کے آلہ قتل برآمد کر لیا ہے۔ پولیس کے مطابق یہ افسوس ناک واقعہ کچلاک کے علاقے کلی لنڈی میں پیش آیا، جہاں احمد علی شاہ کا دس سالہ بیٹا ایک نجی اسکول میں زیر تعلیم تھا۔ دوروز قبل اسکول کے پرنسپل سکندرشیم نے بچے کو مبینہ طور پر تھپڑ مارے تھے جس کے باعث بچہ شدید ذہنی دباؤ کا شکار ہو گیا۔ واقعے کی اطلاع ملنے پر بچے کے ماموں عطا اللہ عرف شمس اللہ کو غصہ آیا۔ وہ اسکول کے باہر پرنسپل کا انتظار کرتا رہا۔ جیسے ہی پرنسپل اسکول کے گیٹ کے قریب پہنچا، عطاللہ نےخنجر سے اس پر حملہ کر دیا۔