حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
باچا خان یونیورسٹی چارسدہ سے 139 ملازمین فارغ، نوٹیفیکیشن جاری Home / پاکستان /

باچا خان یونیورسٹی چارسدہ سے 139 ملازمین فارغ، نوٹیفیکیشن جاری

ایڈیٹر - 05/07/2025
 باچا خان یونیورسٹی چارسدہ سے 139 ملازمین فارغ، نوٹیفیکیشن جاری

تفصیلات کے مطابق چارسدہ کی  باچا خان یونیورسٹی سے 139 یومیہ اجرت والے ملازمین کو فارغ کردیاگیا جس کا باقاعدہ نوٹیفیکیشن بھی جاری کیا گیا۔ فارغ کیے گئے ملازمین میں تدریسی معاون، کلرکس، مالی، باورچی اور لیب عملہ شامل۔
تمام ملازمین کو ایک ہی نوٹیفکیشن کے ذریعے فوری طور پر فارغ کر دیا گیا، یہ اقدام 8ویں سینٹ اجلاس میں بنائی گئی ہیومن ریسورس ریشنلائزیشن کمیٹی کی سفارشات پر کیا گیا،سینٹ اجلاس 24 جولائی 2024 کو وزیر ہائر ایجوکیشن کی زیر صدارت منعقد ہوا تھا
فارغ شدگان ملازمین میں 1 اسسٹنٹ کنٹرولر، 1 سپرنٹنڈنٹ، 1 کنسلٹنٹ اور 2 کمپیوٹر آپریٹرز آفس اسسٹنٹس، 3 لیب سپرنٹنڈنٹس، 1 اکاؤنٹنٹ، 10 یو ڈی سی اور 40 ایل ڈی سی 6 لیب اٹینڈنٹس، 10 نائب قاصد، 8 مالی، 5 اٹینڈنٹس، 1 کلینر  ایک پلمبر، ایک پینٹر، تین اسسٹنٹ کک، دو میٹ اور ایک میٹر ریڈر بھی نوکری سے فارغ۔
ملازمین کو کلیئرنس مکمل کرنے اور واجبات کی ادائیگی کی ہدایت۔