حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
ریڈیو پاکستان پشاور حملہ کیس: معزول وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کے وارنٹ گرفتاری دوبارہ جاری۔ Home / پاکستان /

ریڈیو پاکستان پشاور حملہ کیس: معزول وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کے وارنٹ گرفتاری دوبارہ جاری۔

- 11/11/2026
ریڈیو پاکستان پشاور حملہ کیس:  معزول وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کے وارنٹ گرفتاری دوبارہ جاری۔

9 مئی ریڈیو پاکستان حملہ کیس: معزول وزیراعلیٰ کے پی سہیل آفریدی اور عامر چمکنی کے وارنٹ گرفتاری دوبارہ جاری

پشاور (حسبان میڈیا ڈیسک): پشاور کی انسدادِ دہشت گردی عدالت نے 9 مئی کے پر تشدد واقعات کے دوران ریڈیو پاکستان پشاور کی عمارت پر حملے کے مقدمے کی سماعت کرتے ہوئے معزول وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی اور عامر چمکنی کے وارنٹ گرفتاری دوبارہ جاری کر دیے ہیں۔

انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج ولی محمد نے مقدمے کی سماعت کی۔ سماعت کے دوران عدالت نے سابق اور معزول وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی اور عامر چمکنی کی عدم پیشی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے دونوں ملزمان کے وارنٹ گرفتاری دوبارہ جاری کرنے کا حکم دیا۔

دوسری جانب عدالت نے اسی مقدمے میں نامزد پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے دیگر رہنماؤں تیمور سلیم جھگڑا، کامران بنگش اور عرفان سلیم کی ضمانت قبل از گرفتاری (عبوری ضمانت) کی درخواستوں پر سماعت کرتے ہوئے ان کی ضمانتوں میں توسیع کر دی۔

بعد ازاں عدالت نے کیس کی مزید سماعت 17 نومبر تک ملتوی کر دی۔