حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
عمران خان کا پمز اسپتال میں طبی معائنہ، سخت سکیورٹی میں واپس اڈیالہ جیل منتقل Home / پاکستان /

عمران خان کا پمز اسپتال میں طبی معائنہ، سخت سکیورٹی میں واپس اڈیالہ جیل منتقل

- 11/11/2026
عمران خان کا پمز اسپتال میں طبی معائنہ، سخت سکیورٹی میں واپس اڈیالہ جیل منتقل

بانی پی ٹی آئی عمران خان کا پمز اسپتال میں طبی معائنہ، سخت سکیورٹی میں واپس اڈیالہ جیل منتقل

اسلام آباد (حسبان میڈیا ڈیسک): جیل ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان کو رات گئے راولپنڈی کی اڈیالہ جیل سے وفاقی دارالحکومت کے پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز) اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ماہر ڈاکٹروں کی ٹیم نے ان کا تفصیلی طبی معائنہ کیا۔

جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ اسپتال میں قیام کے دوران بانی پی ٹی آئی کی آنکھوں اور بلڈ پریشر سمیت دیگر ضروری طبی ٹیسٹ اور چیک اپ کیے گئے۔ طبی معائنے کا عمل مکمل ہونے کے بعد انہیں فوری طور پر واپس اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیا۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ اس تمام تر کارروائی کے دوران سکیورٹی کے غیر معمولی اور انتہائی سخت انتظامات کیے گئے تھے۔ بانی پی ٹی آئی کو اڈیالہ جیل سے پمز اسپتال لانے اور معائنے کے بعد واپس جیل پہنچانے کے لیے فول پروف سکیورٹی حصار قائم رکھا گیا۔