پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 3200 روپے کا اضافہ ہوگیا۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 3200 روپے اضافے کے بعد 4 لاکھ 32 ہزار 336 روپے ہوگئی۔
ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت بھی 2744 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 70 ہزار 658 روپے ہوگئی۔
عالمی بازار میں سونے کی قیمت32 ڈالر اضافے سے 4098 ڈالر فی اونس ہے