تفصیلات کے مطابق مظفر آباد آزاد کشمیر کے علاقے وادی نیلم میں چلہانہ کے مقام پر سیاحوں کی گاڑی خوفناک حادثے کا شکار ہوگئی۔ کار خوفناک حادثے کا شکار ہو کر دریائے نیلم میں جاگری جس کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق جبکہ ایک بچہ تا حال لا پتہ ہے ، حادثہ جمعہ کی صبح پیش آیا، جب ایک کار میں سوار 7 افراد سفر کر رہے تھے۔ جاں بحق ہونے والوں میں 5 خواتین اور ایک مرد شامل ہے جن کی لاشیں
نکال لی گئی ہیں، تمام افراد کا تعلق مظفر آباد سے بتایا جارہا ہے۔